ازبک عوام کو جاپانی ثقافت سے روشناس کرانے کے لیےتاشقند میں ‘جاپانی ثقافت کا دن

‘ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں یکم اگست سے3 اگست 2025 تک “جاپانی ثقافت کے دن” کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی روابط کو فروغ دینا اور ازبک عوام کو جاپانی روایات سے روشناس کرانا ہے۔

یہ رنگا رنگ تقریبات جاپانی سفارتخانے کے تعاون سے منعقد کی جا رہی ہیں، جن میں جاپان کی روایتی اور جدید ثقافت کو پیش کیا جائے گا۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز یکم اگست کو شام 5 بجے بین الاقوامی ثقافتی کارواں سرائے کے ایگزیبیشن ہال میں ہوگا۔

پروگرام میں جاپان کے ازبکستان میں سفیر ہاتوری تاکاشی اپنےخیرمقدمی کلمات پیش کریں گے۔ اس کے علاوہ پروگرام میں ازبکستان-جاپان مرکز کے تحت دوتار کورس کے طلبہ کی ایک خوبصورت موسیقی پیشکش بھی شامل ہے، جس کی نگرانی ، ازبکستان کی اسٹیٹ کنزرویٹری سے وابستہ پروفیسر روزیبی خوجائیوا کریں گی ۔

تقریب کے حوالے سے جاری شیڈول کے مطابق روایتی جاپانی موسیقی کی محفلوں کے علاوہ کلاسیکی اور جدید جاپانی فلموں کی نمائش، مارشل آرٹس کے مظاہرے، جاپانی زبان اور خطاطی کی ورکشاپس، ثقافتی نمائشیں اور چائے کی رسم بھی پروگرام کا حصہ ہے۔

یہ تقریبات تاشقند کے مختلف ثقافتی مراکز، سینما گھروں اور آرٹ گیلریوں میں10 اگست تک جاری رہیں گی، جہاں داخلہ عام عوام کے لیے کھلا ہوگا۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں