صبح کے وقت نہانا صحت کے لیے خطرناک قرار، ماہرین کی نئی تحقیق

لاہور: ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ صبح کے وقت نہانا بظاہر تازگی کا احساس تو دلاتا ہے، لیکن یہ انسانی جلد کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق شام کے وقت نہانے کے زیادہ فوائد ہیں اور یہ عمل جلدی مسائل سے بچاؤ میں مددگار ہے۔

پرسکرپشن ڈاکٹر کے مشیر ڈاکٹر آراگونا جیوسیپے نے کہا ہے کہ دن بھر انسان کی جلد اور بال مختلف اقسام کی آلودگی، بیکٹیریا، پولن، کیمیکلز اور پسینے کے رابطے میں آتے ہیں۔ اگر شام کو نہا کر یہ گندگی صاف نہ کی جائے تو یہ تمام جراثیم رات کو بستر، چادر اور تکیے میں منتقل ہو جاتے ہیں، جو نہ صرف جلدی امراض کا باعث بنتے ہیں بلکہ خارش، الرجی اور چہرے پر مہاسوں کی شکایت کو بھی جنم دے سکتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق شام کے وقت نہانے سے نہ صرف جلد صاف ہوتی ہے بلکہ جسم کو سکون بھی ملتا ہے، جس سے نیند بہتر ہوتی ہے اور جلد کی خشکی، جلن یا الرجی جیسے مسائل سے بچا جا سکتا ہے۔ ماہرین نے تجویز دی ہے کہ خاص طور پر گرمیوں میں شام کے وقت نہانے کو معمول بنایا جائے تاکہ دن بھر کی آلودگی اور پسینہ جسم سے صاف ہو سکے اور جلد صحت مند رہ سکے.

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں