ازبکستان میں 17 سے 26 اکتوبر تک منعقدہ بین الاقوامی ہفتہ برائے جدید خیالات کے دوران “آزادیٔ اظہار اور میڈیا، سوشل نیٹ ورکس کی ترقی” پر ایک بین الاقوامی کانفرنس منعقد کی گئی۔
ایونٹ کا افتتاح صدر ازبکستان کے زیر انتظام ادارہ برائے اطلاعات و عوامی روابط کے ڈائریکٹر اسدجان نے کیا، جنہوں نے ملک میں آزادیٔ اظہار اور عوام کے آئینی حقِ معلومات کی فراہمی کے حوالے سے حکومتی اقدامات پر روشنی ڈالی۔ اتقریب میں ملکی اور غیر ملکی ماہرین نے میڈیا کے مفادات کے تحفظ اور صحافت کے فروغ پر اپنے خیالات پیش کیے۔