حکومت نے قومی شناخت کے عمل کو منظم کرنے کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے تمام پاکستانی شہریوں کے لیے 18 سال کی عمر کے بعد 90 دن کے اندر قومی شناختی کارڈ (NIC) بنوانا لازمی قرار دے دیا ہے۔
نئی ہدایات کے مطابق، شناختی کارڈ نہ بنوانے پر سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جن میں 50 ہزار روپے تک جرمانہ، چھ ماہ قیدِ بامشقت یا دونوں سزائیں شامل ہیں۔
یہ فیصلہ نادرا آرڈیننس 2000 کے تحت نافذ کیا گیا ہے اور اس کا مقصد شہریوں کے ڈیٹا کو منظم اور قومی شناخت کے عمل کو یقینی بنانا ہے۔ حکومتی اقدام کا مقصد ملک میں نظم و ضبط کو بہتر بنانا اور شہریوں کی شناخت کو قانونی تحفظ فراہم کرنا ہے۔