کوک اسٹوڈیو کے گانے پیا پیا کالنگ کی دھومیں – ناروے میں پی3 گولڈ ایوارڈزکے لیے نامزد

کوک اسٹوڈیو کے مقبول گانے  پیاپیا کالنگکو ناروے میں پی 3 گولڈ ایوارڈز میں سانگ آف دی ایئر کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ یہ گانا جس نے ناظرین کو کوک اسٹائل کے رقص پر جھومنے پر مجبور کیا، اب عالمی سطح پر اپنی دھاک بٹھا رہا ہے۔

اس سال کوک اسٹوڈیو کے پروڈیوسر اور کیوریٹر ذوالفقار جبار خان، عرف ذلفی نے انسٹاگرام پر خبر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ پی3 ناروے کا سب سے بڑا ریڈیو چینل ہے۔ س گانے کو 14 ملین سے زائد بار یوٹیوب پر دیکھا گیا اور اسے نارویجین میوزیکل جوڑی کارپے گلوکارہ ڈیلارہ اور پاکستانی گلوکار کیف خلیل نے گایا ہے۔ اس میں کوک اسٹائل گروپ بھی شامل ہے، جسے نارویجین-پاکستانی جڑواں بھائیوں اور ان کے نارویجین-تھائی دوست نے قائم کیا ہے۔

یہ گانا متعدد زبانوں اور ثقافتوں کی عکاسی کرتا ہے اور پاکستان، ناروے اور دیگر ممالک میں فوری طور پر مقبولیت حاصل کر گیا۔

ذلفی نے کہا ” ہم نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ یہ لمحہ ہماری زندگی کا حصہ بنے گا۔ لیکن جب آپ محبت اور فن کے ذریعے حدیں توڑتے ہیں تو کائنات بھی محبت اور فن سے جواب دیتی ہے۔” انہوں نے شائقین کو ووٹ دینے کے لیے لنک بھی فراہم کیا۔ پروڈیوسر نے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ اس آرٹ کے لیے شکر گزار ہیں جو ہر دن نئی خوبصورت چیزیں تخلیق کرتا ہے۔ پیا پیاکالنگ کو کوک اسٹوڈیو سیزن 15 کے تین گانوں میں شامل کیا گیا ہے جنہیں بہترین عالمی میوزک پرفارمنس کیٹیگری میں گریمی ایوارڈز کے لیے بھی پیش کیا گیا ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں