پاکستانی شہریت کے قوانین میں بڑی تبدیلی، 5 سالہ قیام لازم

وفاقی کابینہ نے پاکستانی شہریت حاصل کرنے کے قوانین میں اہم تبدیلیوں کی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستانی شہریت حاصل کرنے کے لیے ملک میں کم از کم 5 سال قیام ضروری ہوگا۔

ذرائع کے مطابق، بطور مہاجر یا سفارت کار پاکستان میں قیام کی مدت شہریت کے لیے اہل تصور نہیں کی جائے گی۔ یہ فیصلہ افغان خواتین کی پاکستانی مردوں سے شادی کے قانونی پہلوؤں کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

کابینہ نے پاسپورٹ اور شہریت کے قوانین میں دیگر ترامیم کی بھی منظوری دی، جس کے تحت بیرون ملک جا کر بھیک مانگنے والے افراد کے پاسپورٹ ضبط کیے جائیں گے اور ان پر بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے۔

ان ترامیم کا مقصد نہ صرف شہریت کے عمل کو شفاف اور منظم بنانا ہے بلکہ ملک کی بین الاقوامی ساکھ کو بھی محفوظ رکھنا ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں