آئندہ 2 سالوں میں پاکستان میں الیکٹرک کارز کے لیے 3 ہزار چارجنگ اسٹیشنز نصب کیے جائیں گے

پاکستان میں اب الیکٹرک کار پر سیاحت ممکن ہوگی۔ حکومتِ پاکستان کی الیکٹرک وہیکل پالیسی 2025 تا 30 کے مطابق ملک میں آئندہ 2 سال میں الیکٹرک گاڑیوں کے لیے 3000 چارجنگ اسٹیشنز نصب کیے جائیں گے۔

اِس حوالے سے ملک کی دو نجی کمپنیوں ملک انٹرپرائز ز اور انڈس ویلی نے حکومتِ پاکستان کے اشتراک سےچین کی کمپنی ایڈم گروپس کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔

نئی انرجی وہیکل پالیسی 2025-30 کے تحت سال 2030 تک ملک میں مجموعی طور پر 30 فیصد تک الیکٹرک گاڑیاں استعمال میں لائی جائیں گی۔

اسی مناسبت سے حکومت کی جانب سے ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ چارجنگ سٹیشنز لگائے جانے کی حکمتِ عملی بنائی گئی ہے۔

ایک پاکستانی کمپنی کے مالک خدا بخش نے خبر رساں ادارے اردو نیوز کو بتایا کہ آئندہ دو ہفتوں میں چارجنگ اسٹیشنز لگائے جانے کا آغاز کر دیا جائے گا، اُنہوں نے مزید کہا کہ ابتدا میں ملک کے بڑے شہروں کراچی، لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد اور ملتان میں چارجنگ اسٹیشنز لگائے جائیں گے ، اِس کے علاوہ اسلام آباد اور کراچی موٹروے پر بھی یہ سہولت فراہم کی جائے گی۔”

Author

اپنا تبصرہ لکھیں