ایک بار موبائل فون چارج کریں اور 6 ماہ تک چارج کرنے کی ضرورت نہیں

اسمارٹ فونز ہماری زندگی کا لازمی حصہ بن چکے ہیں، اور ان کا مسلسل استعمال ہماری روزمرہ کی ضرورت بن گیا ہے۔ بیٹری ختم ہونے کی صورت میں پریشانی ایک عام مسئلہ ہے، کیونکہ اکثر لوگوں کو اپنا فون روزانہ چارج کرنا پڑتا ہے۔

لیکن اب ایک نیا اسمارٹ فون سامنے آیا ہے جسے روزانہ یا ہفتہ وار چارج کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اگر آپ اس فون کا روزانہ بہت زیادہ استعمال کریں تو بھی اسے مہینے میں صرف ایک بار چارج کرنا ہوگا۔ عام استعمال پر یہ فون آسانی سے 2 سے 3 ماہ تک بغیر چارج کیے چل سکتا ہے، اور اگر بالکل استعمال نہ کریں تو 6 ماہ یا اس سے زیادہ عرصے تک چارج کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔

یہ نیا فون ایک چینی کمپنی نے تیار کیا ہے، اور یہ 33,000 ایم اے ایچ کی بیٹری سے لیس ہے، جو اب تک کی سب سے زیادہ طاقتور بیٹری سمجھی جا رہی ہے۔ ڈبلیو پی 100 ٹائٹن نامی اس فون کے بارے میں کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اگر آپ کسی سفر پر ہوں اور چارجر گھر بھول جائیں، تو بھی پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، کیونکہ ایک یا دو ہفتے تک چارجنگ کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔

کمپنی کے مطابق، اس فون کا اسٹینڈ بائی ٹائم 6 ماہ ہے اور اس میں 66 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ موجود ہے تاکہ بیٹری جلدی چارج ہو سکے۔ مزید برآں، اس میں 1200 لیومین کیمپنگ لائٹ اور 100 لیومین 120 ہرٹز ڈی پی ایل پراجیکٹر بھی دیا گیا ہے، تاکہ رات میں روشنی فراہم کی جا سکے اور گھر یا باہر فلمیں دیکھنے کے تجربے کو بہتر بنایا جا سکے۔

یہ فون فی الحال بڑے پیمانے پر دستیاب نہیں ہوگا بلکہ کک اسٹارٹر کمپین کے تحت فروری 2025 میں مخصوص افراد کے لیے دستیاب ہوگا۔ اسے دنیا کی سب سے بڑی ٹیکنالوجی نمائش کنزیومر الیکٹرونکس شو (سی ای ایس) میں پیش کیا جا رہا ہے، جہاں اس کی مزید تفصیلات معلوم ہوں گی۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں