بھارت کے سیکریٹری خارجہ، وکرم مصری نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ،پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم او) نے آج دوپہر 3 بج کر 35 منٹ پر بھارت کے ڈی جی ایم او سے رابطہ کیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ، بھارت کے وقت کے مطابق شام 5 بجے سے زمین، فضا اور سمندر میں مکمل جنگ بندی کا آغاز ہو گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ،اس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان 12 مئی کو دوپہر 12 بجے (بھارتی وقت کے مطابق) دوبارہ بات چیت ہو گی۔
Author
Post Views: 71