‘ہم اس لیے زندہ ہیں کیونکہ ہم کینیڈین ہیں’، کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی کا صدر ٹرمپ کے بیان پر شدید ردِعمل

کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان پر سخت ردعمل دیا ہے جس میں ٹرمپ نے کہا تھا کہ ‘کینیڈا امریکا کی وجہ سے زندہ ہے’۔ مارک کارنی نے واضح کیا کہ کینیڈا امریکا کی وجہ سے نہیں بلکہ اپنی شناخت کی بدولت ترقی کر رہا ہے۔

مارک کارنی نے یہ ردعمل ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم سے واپسی پر دیا۔ ڈیووس میں انہوں نے بڑی طاقتوں کی جانب سے چھوٹے ممالک پر دباؤ اور جبر کی مذمت کی، تاہم اس موقع پر انہوں نے براہِ راست ڈونلڈ ٹرمپ کا نام نہیں لیا۔

بعد ازاں کینیڈا واپس آ کر مارک کارنی نے صدر ٹرمپ کے بیان کا کھل کر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ‘کینیڈا امریکا کی وجہ سے زندہ نہیں ہے، بلکہ اس لیے ترقی کر رہا ہے کیونکہ ہم کینیڈین ہیں’۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ کینیڈا اور امریکا کے درمیان معیشت، سیکیورٹی اور ثقافتی روابط میں ایک مضبوط شراکت داری موجود ہے، لیکن کینیڈا ایک خودمختار ملک ہے اور اپنے فیصلے خود کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

مارک کارنی نے زور دیا کہ ‘ہم اپنے گھر کے مالک خود ہیں، یہ ہمارا ملک ہے، ہمارا مستقبل ہے اور اس کے بارے میں فیصلہ بھی ہمیں ہی کرنا ہے’۔

دوسری جانب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بعد میں مارک کارنی کو اپنے غزہ ‘بورڈ آف پیس’ میں شامل ہونے کی دعوت بھی واپس لے لی، جسے دونوں رہنماؤں کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں