سعودی عرب کے شہر جدہ میں دس دن تک جاری رہنے والا کتاب میلہ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔ اس ثقافتی ایونٹ میں ایک ہزار سے زائد پبلشرز نے شرکت کی، جہاں 450 مختلف پولینز میں عربی سمیت کئی زبانوں میں کتابیں پیش کی گئیں۔
کتاب میلے کے دوران ادب، پبلیکیشن اور ترجمہ اتھارٹی کے سربراہ ڈاکٹر محمد حسن علوان نے قیادت کی سرپرستی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جدہ کتاب میلہ ریاض اور مدینہ منورہ کے بعد سعودی عرب کا تیسرا بڑا ثقافتی ایونٹ بن چکا ہے۔
میلے میں عوام کی بھرپور دلچسپی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ 4 لاکھ 50 ہزار کتابیں فروخت ہوئیں، جو مطالعے کے فروغ اور علم دوستی کے رجحان کی عکاسی کرتی ہیں۔