پاکستان میں کرپٹو کرنسی کے شعبے میں ایک بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے، جہاں عالمی سطح پر معروف اور معتبر کرپٹو ایکسچینج بائنانس کی سینئر قیادت نے پاکستان کا خصوصی دورہ کیا۔ اس دورے کو ملکی ڈیجیٹل معیشت کے لیے اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔
وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ بائنانس کی اعلیٰ قیادت نے اسلام آباد میں وزیراعظم اور سرکاری حکام کے ساتھ ملاقات کی۔ وفد کی قیادت بائنانس کے عالمی چیف ایگزیکٹو رچرڈ ٹینک کر رہے تھے، جنہوں نے پاکستان کی اعلیٰ سیاسی اور عسکری قیادت سے تفصیلی گفتگو کی۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف، چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔ اجلاس میں ملک میں کرپٹو کرنسی کے بڑھتے ہوئے رجحان، ڈیجیٹل لین دین کے فروغ، اور ممکنہ تعاون کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاکستان ورچوول ایسٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین بلال بن ثاقب نے بھی اجلاس میں شرکت کی اور حکام کو ادارے کی سرگرمیوں اور ضابطہ سازی کے حوالے سے بریفنگ دی۔ حکومت نے ڈیجیٹل اثاثہ جات کے لیے مضبوط اور محفوظ ریگولیٹری فریم ورک قائم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا