بل گیٹس نے ملینڈا گیٹس سے علیحدگی کو بڑی غلطی قرار دیدیا

مائیکرو سافٹ کے بانی اور دنیا کی امیر ترین شخصیات میں شامل بل گیٹس نے اپنی طلاق کو زندگی کی سب سے بڑی غلطی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے اور میلنڈا دونوں کے لیے نہایت تکلیف دہ اور مشکل وقت تھا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک بیان میں بل گیٹس نے اعتراف کیا کہ انہوں نے اپنی شادی کے حوالے سے والدین جیسی کامیابی کی امید کی تھی، جنہوں نے 45 سال ساتھ گزارے۔ ان کا کہنا تھا، “جب میلنڈا سے ملاقات ہوئی، میں کامیاب تھا، لیکن ہماری شادی کے دوران میں اور زیادہ کامیاب ہوا۔”
بل گیٹس نے کہا کہ ان کی اور میلنڈا کی شادی نہ صرف ان کی ذاتی بلکہ پیشہ ورانہ زندگی میں بھی کامیابی کا ایک اہم حصہ رہی، لیکن اس کا انجام ایک بڑا دکھ تھا، جس کا انہیں گہرا پچھتاوا ہے۔
یاد رہے کہ بل گیٹس اور میلنڈا فرینچ 27 سال کی رفاقت کے بعد 2021 میں علیحدہ ہو گئے تھے۔ میلنڈا نے بھی اپنی طلاق کو “مشکل” اور “تکلیف دہ” قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس فیصلے نے ان کی زندگی پر گہرے اثرات مرتب کیے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ بل گیٹس کا یہ اعتراف ان کی انسانی اور جذباتی پہلو کو ظاہر کرتا ہے، جو عام طور پر ان کی کاروباری کامیابیوں کے زیر سایہ رہتا ہے۔ ان کے اس بیان نے دنیا بھر میں لوگوں کی توجہ حاصل کی ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں