دنیا کے سب سے نمایاں ارب پتیوں میں شمار ہونے والے مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس، جو برسوں تک دنیا کے 10 امیر ترین افراد کی فہرست میں شامل رہے، اب اس فہرست سے باہر ہو گئے ہیں۔ امریکی جریدے فوربز کے مطابق، 1991 کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب بل گیٹس دنیا کے ٹاپ 10 ارب پتی افراد کی فہرست سے نکل کر 12 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
بل گیٹس کے اثاثے اب بھی 107ب ارب ڈالر کے قریب ہیں، لیکن گزشتہ ایک سال میں ان کی دولت میں 4 ارب ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس کمی کی اہم وجوہات میں ان کی 2021 میں اپنی سابقہ اہلیہ میلنڈا فرینچ گیٹس سے علیحدگی شامل ہے۔
میلنڈا جو 27 سال تک بل گیٹس کی اہلیہ رہیں، انہوں نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ وہ فلاحی کاموں کے لیے اضافی 125 ارب ڈالر حاصل کریں گی۔ فوربز کے مطابق، یہ فنڈز بل گیٹس نے اپنی ذاتی دولت سے فراہم کیے ہیں، جس کے بعد ان کی مجموعی دولت میں نمایاں کمی ہوئی۔
مریکہ کے 400 امیر ترین افراد کی فہرست میں بھی بل گیٹس کی درجہ بندی نیچے آ چکی ہے۔ وہ، جو پہلے یا دوسرے نمبر پر رہتے تھے، اب نویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔