بنگلادیش نے انڈین پریمیئر لیگ کی ٹیلی کاسٹ پر پابندی لگا دی

بنگلادیشی حکومت نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی ٹیلی کاسٹ پر پابندی عائد کر دی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ پابندی غیرمعینہ مدت کے لیے لاگو کی گئی ہے، جس کا مقصد بھارتی لیگ کے پروگرامز کی نمائش کو روکنا بتایا گیا ہے۔

اس فیصلے کے بعد بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے بھی ٹی 20 ورلڈکپ کے لیے اپنی ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ بورڈ کے ڈائریکٹرز نے ہنگامی میٹنگ میں بھارت اور سری لنکا کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ کی تیاریوں اور ڈیولپمنٹ کا جائزہ لینے کے بعد یہ فیصلہ کیا۔

کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے حال ہی میں بنگلادیشی فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو اپنے اسکواڈ سے ریلیز کر دیا تھا۔ مستفیض الرحمان کے آئی پی ایل میں شامل ہونے پر کچھ مذہبی اور سیاسی رہنماؤں کی جانب سے شدید تنقید کی گئی تھی، اور انہیں ‘غدار’ قرار دینے والے بیانات سامنے آئے تھے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری دیوا جیت سائیکیا نے کہا کہ اس حالیہ پیش رفت کے بعد فرنچائزز کو اپنے کھلاڑیوں کو ریلیز کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ اس دوران بنگلادیشی کرکٹرز کے بھارت میں نہ کھیلنے کے مطالبات کو بھی مدنظر رکھا گیا ہے۔

اس فیصلے سے دونوں ممالک کے کرکٹ تعلقات اور آئی پی ایل میں بنگلادیشی کھلاڑیوں کی شرکت کے مستقبل پر سوالات پیدا ہو گئے ہیں

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں