بنگلادیش فضائی حادثہ: ہلاکتوں کی تعداد 27 تک پہنچ گئی

بنگلہ دیش کے شہر، ڈھاکہمیں پیر کے روز پیش آنے والے المناک فضائی حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 27 ہو گئی ہے۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ڈھاکہ کے علاقے اترا دیاباری میں بنگلہ دیشی فضائیہ کا ایک تربیتی طیارہ مائلسٹون اسکول کی عمارت پر گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے کے نتیجے میں اسکول میں شدید جانی نقصان ہوا۔

منگل کی صبح نیشنل برن انسٹیٹیوٹ میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بنگلہ دیش کی عبوری حکومت میں معاون خصوصی، ڈاکٹر محمد سید الرحمان نے بتایا کہ، مرنے والوں میں طیارے کا پائلٹ، 25 بچے اور ایک استاد شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ، اب تک 78 افراد زخمی ہوئے ہیں جن کا مختلف اسپتالوں میں علاج جاری ہے۔

ڈاکٹر سید الرحمان کے مطابق، تاحال چھ ہلاک شدگان کی شناخت ممکن نہیں ہو سکی، جبکہ 20 افراد کی لاشیں ان کے لواحقین کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ حادثے کے بعد ملک بھر میں سوگ کی فضا ہے اور حکام نے واقعے کی مکمل تحقیقات کا عندیہ دیا ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں