اسرائیلی وزارتِ صحت نے تازہ اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے اسرائیل پر تازہ حملوں میں کم از کم 180 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
گزشتہ رات ایران کی جانب سے دو الگ الگ میزائل حملے اسرائیل کے جنوبی شہر دیمونا، جہاں ملک کی اہم جوہری تنصیب موجود ہے، اور قریبی شہر اراد پر کیے گئے۔ یہ حملے جنگ کے آغاز کے بعد اب تک کی بڑی شدت میں سے ایک قرار دیے جا رہے ہیں۔
ایرانی سرکاری ٹیلی وژن نے ان حملوں کو اسی روز ایران کے نطنز جوہری افزودگی مرکز پر مبینہ اسرائیلی حملے کے جواب کے طور پر پیش کیا۔
اسرائیلی وزارتِ صحت کے مطابق، اراد میں کم از کم 116 افراد زخمی ہوئے، جن میں 7 کی حالت تشویشناک ہے، جبکہ دیمونا میں کم از کم 64 افراد زخمی ہوئے جن میں ایک کی حالت تشویشناک ہے۔
وزارت کے مطابق، جنگ کے آغاز سے اب تک کم از کم 4 ہزار 564 افراد کو اسپتال منتقل کیا جا چکا ہے، جن میں سے 124 اس وقت بھی زیر علاج ہیں۔ ان میں ایک مریض کی حالت نازک جبکہ 13 کی حالت تشویشناک ہے۔