آرٹ اینڈ سوئم ازبکستان کی آرٹسٹک سوئمنگ ورلڈ لیگ 2024 میں شاندار کامیابی

دبئی میں منعقدہ آرٹسٹک سوئمنگ ورلڈ لیگ 2024 میں ازبکستان کی نمائندگی کرنے والی ٹیم “آرٹ اینڈ سوئم” نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کا وقار بلند کیا۔ 13 سے 15 سال کی عمر کے زمرے میں منعقدہ مکسڈ ڈویٹ مقابلوں میں، ایوان میڈویڈیو اور الیزاویٹا آفاناسیوا کی جوڑی نے 140۔9042  پوائنٹس حاصل کرتے ہوئے طلائی تمغہ جیتا۔

کمبو مقابلوں میں آرٹ اینڈ سوئم ٹیم نے دوسری پوزیشن حاصل کی، جبکہ سولو مقابلوں میں الیزاویٹا آفاناسیوا نے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔

یوں آرٹ اینڈ سوئم نے آرٹسٹک سوئمنگ ورلڈ لیگ 2024 میں ایک طلائی، ایک چاندی، اور ایک کانسی کا تمغہ جیت کر کامیابی کی نئی مثال قائم کی۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں