ایپل نے آئی فون 17 پرو پر آنے والی خراشوں پر وضاحتی بیان جاری کردیا

ایپل نے آئی فون 17 پرو کے حوالے سے سامنے آنے والے خدشات پر وضاحتی بیان جاری کردیا ہے۔ کمپنی کے مطابق ڈیمو فونز کی پشت پر نظر آنے والے نشانات اصل خراشیں نہیں بلکہ اسٹورز میں استعمال ہونے والے پرانے اور خراب مگ سیف چارجر اسٹینڈز کے اثرات ہیں۔

فون کے لانچ کے بعد سوشل میڈیا پر متعدد تصاویر سامنے آئیں جن میں ڈیمو یونٹس کی باڈی پر ہلکے نشانات دیکھے گئے۔ صارفین نے خدشہ ظاہر کیا کہ نیا فون خراشوں کے لیے حساس ہے، جس پر سوشل میڈیا پر اس مسئلے کو ’’اسکریچ گیٹ‘‘ کا نام دیا جانے لگا۔

ایپل نے وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نشانات زیادہ تر صاف کیے جاسکتے ہیں اور اسٹورز میں موجود خراب چارجر اسٹینڈز کو تبدیل کیا جا رہا ہے۔ کمپنی نے زور دیا کہ عام صارفین کو اس نوعیت کے مسائل کا سامنا نہیں ہوگا۔

ماہرین کی جانب سے فون کے کیمرہ حصے پر خدشات ظاہر کیے جانے پر بھی ایپل نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کیمرہ ڈیزائن پہلے سے زیادہ مضبوط ہے اور اسے سخت جانچ کے بعد متعارف کرایا گیا ہے۔ کمپنی کے مطابق عام استعمال میں ہلکے نشانات ممکن ہیں لیکن مجموعی طور پر کیمرہ پائیدار ہے۔

ریویوز میں اس حوالے سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے۔ کچھ صارفین نے آئی فون 17 پرو کو مضبوط اور محفوظ قرار دیا ہے، جبکہ کچھ کا مؤقف ہے کہ ڈیمو فونز پر موجود نشانات حقیقت میں خراشیں ہیں۔

ایپل نے ایک بار پھر وضاحت کی کہ ڈیمو یونٹس روزانہ ہزاروں افراد کے ہاتھوں میں آتے ہیں، اسی لیے ان پر نشانات زیادہ نمایاں ہوتے ہیں، لیکن یہ مسئلہ عام صارفین کے فونز پر اتنی شدت سے نظر نہیں آئے گا۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں