وزیراعظم پاکستان سے امریکی وفد کی ملاقات، معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت

پاکستان کے دارالحکومت، اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی قائم مقام اسسٹنٹ سیکرٹری، ایرک میئر کی قیادت میں آئے ہوئے اعلیٰ سطح امریکی وفد سے ملاقات میں پاکستان کے معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع اجاگر کرتے ہوئے امریکی کمپنیوں کو اس سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی ہے۔
وزیراعظم پاکستان نے ملاقات کے دوران کہا کہ، پاکستان امریکا کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا خواہاں ہے، اور وہ اس مقصد کے لیے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے تجارت، سرمایہ کاری اور انسداد دہشت گردی جیسے اہم شعبوں میں باہمی تعاون کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ، پاکستان میں معدنیات کا شعبہ غیر استعمال شدہ صلاحیت سے بھرپور ہے، اور یہی وہ وقت ہے جب عالمی سرمایہ کار یہاں آ کر اس موقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ انہوں نے امریکی کمپنیوں کو ان امکانات سے فائدہ اٹھانے کی ترغیب دی۔
اس موقع پر، ایرک میئر نے پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم کے کامیاب انعقاد پر وزیراعظم کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ، پاکستان کے معدنی ذخائر میں بہت بڑی استعداد موجود ہے اور امریکی کمپنیاں اس شعبے میں شراکت داری کے لیے سنجیدہ دلچسپی رکھتی ہیں۔
امریکی عہدیدار نے یہ بھی کہا کہ، امریکا پاکستان کے ساتھ مشترکہ مفادات پر مبنی تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہے اور مستقبل میں مختلف شعبوں میں قریبی شراکت داری کے لیے پُرامید ہے۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں