امریکا کی Nvidia کو ٹکر دینے کے لیے نئی AI چپ تیار

چین کی مشہور کمپنی ہواوے نے امریکی ٹیکنالوجی کمپنی Nvidia کو مقابلہ دینے کے لیے ایک نئی مصنوعی ذہانت (AI) چپ تیار کرلی ہے، جس نے سب کو حیران کر دیا ہے۔

وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق، ہواوے ٹیکنالوجیز اپنے جدید ترین اور سب سے طاقتور AI پروسیسر “Ascend 910D” کی جانچ کی تیاری کر رہی ہے، تاکہ امریکی کمپنی Nvidia کی اعلیٰ مصنوعات کی جگہ لے سکے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ہواوے نے اپنی اس نئی چپ کی تکنیکی صلاحیتوں کی جانچ کے لیے چند چینی ٹیکنالوجی کمپنیوں سے رابطہ کیا ہے۔ چینی کمپنی کو توقع ہے کہ Ascend 910D، Nvidia کے مشہور H100 پروسیسر سے بھی زیادہ طاقتور ثابت ہوگا، اور اس کے ابتدائی نمونے مئی کے آخر تک دستیاب ہو جائیں گے۔

واضح رہے کہ اس سیریز کے پچھلے ورژن کو 910B اور 910C کے نام دیے گئے تھے۔ فی الحال 910D چپ ابتدائی جانچ کے مراحل میں ہے، جس کے بعد اس کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے کئی آزمائشی مراحل طے کیے جائیں گے۔

دوسری جانب، روئٹرز نے رپورٹ کیا ہے کہ ہواوے اگلے ماہ کے آغاز سے اپنی موجودہ 910C چپ کی بڑے پیمانے پر ترسیل شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں