امریکا اور جاپان کے درمیان نایاب معدنیات کی ڈیل طے، صدر ٹرمپ اور وزیراعظم تکائچی نے معاہدے پر دستخط کیے

امریکا اور جاپان نے نایاب معدنیات کے لین دین کا اہم معاہدہ طے کر لیا ہے۔ اس ڈیل پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور جاپانی وزیراعظم سنائے تکائچی نے دستخط کیے، جس کا مقصد دونوں ممالک کے تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔

وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر صدر ٹرمپ کا جاپانی حکام کی طرف سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے عالمی امن کے فروغ اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر زور دیا۔

تجارتی اور دفاعی تعلقات کے حوالے سے مذاکرات میں امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ بھی جاپان پہنچ گئے تاکہ دفاعی تعاون کے معاملات پر بات چیت کی جا سکے۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق جاپانی وزیراعظم نے صدر ٹرمپ کو نوبیل انعام کے لیے نامزد کرنے کا اعلان کیا اور خود انہیں اس حوالے سے آگاہ کیا۔

صدر ٹرمپ اب جاپان کے بعد جنوبی کوریا کے شہر بوسان جائیں گے، جہاں وہ اپیک سمٹ میں شرکت کے دوران چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات بھی کریں گے۔ اس موقع پر علاقائی اور عالمی مسائل پر بھی بات چیت متوقع ہے

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں