سلک روڈ سے تجارتی تعلقات کو فروغ ملے گا: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال

تاشقند اردو سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ، میں انتہائی خوش ہوں کہ، سلک روڈ کلچر سنٹر نے سلک روڈ سے متعلق اس نمائشی پروگرام کا انعقاد کیا ہے، سلک روڈ ہماری تاریخ کا وہ ورثہ ہے جس نے 7 ہزار کلومیٹر کی مصافت پر تجارت کے زریعے مختلف تہذیبوں اور لوگوں کو آپس میں جوڑے رکھا، اب بھی بیلٹ اینڈ روڈ اقدام کے زریعے سلک روڈ ایک نیا جنم لے رہا ہے۔
احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ، سلک روڈ سے خطے کے اندر لوگوں کے درمیان تجارتی تعلقات کو فروغ ملے گا، اور یہ انتہائی اہم ہے کہ، ثقافتی طور پر بھی لوگ ایک دوسرے کے قریب آئیں۔
وفاقی وزیر نے مزید بتایا کہ، وسطی ایشیاء اور جنوبی ایشیاء کی تاریخ آپس میں جڑی ہوئی ہے، بالخصوص ازبکستان سے ہوتے ہوئے، مغل ہندوستان میں داخل ہوئے، فرغانہ سے لے کر دہلی تک دونوں علاقوں کی تہذیبیں جڑی ہوئی ہیں اور ایک بہت بڑا تاریخی ورثہ تیمور اور بابر کے ساتھ اس خطے میں آیا، پھر انہوں نے وسطی ایشیاء کی ثقافت کو جنوبی ایشیاء سے ملایا اور ایک نئی بنیاد رکھی۔
انہوں نے بتایا کہ، یہ تاریخی ورثہ ہمارے لوگوں کو آپس میں جوڑتا ہے اور ہمارے بندھن کو مزید مضبوط بنا سکتا ہے، عالمی تعلقات میں یہ ہمیں قدرتی حلیف بناتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ، وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ ہر شعبے میں وقت کے ساتھ ساتھ ہمارے تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں

Author

اپنا تبصرہ لکھیں