پاکستانی زرعی ماہرین نے سوات میں بغیر مٹی اور ہوا کے پودے اگانے کا کامیاب تجربہ کر لیا

پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے خوبصورت شہر سوات کے زرعی تحقیقاتی مرکز  نے ایرونیکس ٹیکنالوجی کے ذریعے پودے اگانے کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے، جِس کے ذریعے پلاسٹک کے پائپس اور بالٹی میں پودے اگائے جا سکتے ہیں۔

زرعی ماہرین کے مطابق ایروپونکس  ٹیکنالوجی کے ذریعے پودوں کی جڑیں مٹی میں نہیں بلکہ ہوا میں معلق رہتی ہیں، ان جڑوں پر غذائی اجزاکا اسپرے کیا جاتا ہے جس سے پودے تیزی سے بڑھتے ہیں جبکہ پانی کا استعمال کم سے کم ہوتا ہے۔

آج کل اگر ہم دیکھیں تو زمین کم ہو رہی ہے لہٰذا اب ہم  آسانی کے ساتھ بالکونی میں اور چھت کے اوپر سسٹم انسٹال کرسکتے ہیں اور  اس کی سبزیاں  بھی روزانہ کیلئے استعمال کرسکتے ہیں۔

زرعی ماہرین کے مطابق  ایروپونک ایسی ٹیکنالوجی ہے جس میں سائیل کا استعمال نہیں ہوتا، اس ٹیکنالوجی میں پودوں کی جڑیں زیادہ آکسیجن حاصل کرتی ہیں، جس سے وہ زیادہ تیزی سے بڑھتے ہیں اورکسانوں کو کم وقت میں زیادہ پیداوار حاصل ہوتی ہے

Author

اپنا تبصرہ لکھیں