ماسکو میں ہونے والے ‘ماسکو فارمیٹ’ اجلاس کے موقع پر افغان وزیر خارجہ نے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے افغانستان میں امن و استحکام کی ضرورت پر زور دیا۔
سرگئی لاوروف نے افغانستان کے اندرونی استحکام اور دہش-ت گردی و منشیات کے خلاف افغان حکومت کی جدوجہد کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ کابل مزید کامیابیاں حاصل کرے گا۔
افغان وزیر خارجہ نے روس کی جانب سے موجودہ افغان حکومت کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے ایک تاریخی اقدام قرار دیا۔
انہوں نے عالمی برادری میں روس کی حمایت کا خیر مقدم کیا اور اس کے تسلسل کی خواہش ظاہر کی۔افغان وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ خطے میں پائیدار امن و استحکام کے بغیر ترقی ممکن نہیں ہے۔