افغان عبوری حکومت کا ازبکستان کو امام بخاریؒ کے مزار کے لیے سنگ مرمر کا تحفہ

افغان صدراتی محل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہماری حکومت کے وفد نے ازبکستان کے دورے کے دوران امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ کے مزار کے لیے سنگ مرمر کا تحفہ اس ملک کے حکام کے حوالے کیا ہے۔

افغان وزیراعظم کے دفتر کے سربراہ ملا عبدالواسع کی قیادت میں ایک وفد نے گزشتہ روز ازبکستان کا دورہ کیا اور ازبکستان کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان اور سرخان دریا کے گورنر سمیت ازبک حکام کے ساتھ اقتصادی، سیاسی اور ٹرانزٹ تعلقات کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔

طلوع نیوز کے مطابق سرخان دریا بین الاقوامی مشترکہ مارکیٹ میں منعقدہ ایک تقریب میں وزیراعظم کے دفتر کے سربراہ نے کہا کہ امارت اسلامی خطے اور دنیا کے تمام ممالک بشمول ازبکستان کے ساتھ اچھے تعلقات استوار کرنا چاہتی ہے۔

ملا عبدالواسع نے مزید کہا کہ امارت اسلامی کے اقتدار میں آنے کے بعد افغانستان میں مکمل سلامتی کو یقینی بنایا گیا ہے اور توقع ہے کہ ازبک سرمایہ کار افغانستان میں زراعت، صحت، کان کنی اور بجلی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کریں گے۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں