گوگل سرچ ایپ میں “ایکٹیویٹی” ٹیب کا باقاعدہ آغاز

گوگل نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے اپنی سرچ ایپ میں “ایکٹیویٹی” ٹیب کو باضابطہ طور پر متعارف کرا دیا ہے، جو کئی ماہ کی آزمائشی مدت کے بعد سب کے لیے دستیاب کر دیا گیا ہے۔ اس نئی ٹیب کو ایپ کے نچلے حصے میں موجود سیوڈ ٹیب کی جگہ شامل کیا گیا ہے، جس کے بعد اب صارفین کو ہوم، سرچ اور نوٹیفکیشنز کے ساتھ ساتھ ایکٹیویٹی ٹیب بھی دکھائی دے گا۔ اس ایکٹیویٹی ٹیب کے ذریعے صارفین ایک ہی جگہ سے اپنی سرچ ہسٹری، سیوڈ آئٹمز اور کلیکشنز تک رسائی حاصل کر سکیں گے، بغیر اس کے کہ انہیں اکاؤنٹ مینو میں جا کر الگ الگ آپشنز تلاش کرنا پڑیں۔ گوگل کا کہنا ہے کہ اس فیچر کا مقصد صارفین کے لیے ان کے ڈیجیٹل نقش قدم کو سمجھنا اور ان تک باآسانی رسائی فراہم کرنا ہے۔ یہ ٹیب گوگل کے “ویب اینڈ ایکٹیویٹی” فیچر سے بھی منسلک ہوگا، جو گوگل سروسز پر صارف کی سرگرمیوں کو مؤثر انداز میں ٹریک کرتا ہے۔ علاوہ ازیں، گوگل نے یہ بھی عندیہ دیا ہے کہ ڈیلی لیسن کارڈ کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے تاکہ صارفین کو ان کے دلچسپی کے موضوعات سے متعلق اپڈیٹس زیادہ مؤثر انداز میں فراہم کی جا سکیں۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں