ترکیہ میں قید کرد رہنما عبداللہ اوکلان کا حامیوں کو ہتھیار ڈالنے کا اشارہ

ترکیہ میں قید کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کے رہنما عبداللہ اوکلان نے اپنے حامیوں کو ہتھیار ڈالنے پر آمادہ کرنے کا اشارہ دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عبداللہ اوکلان، جو 1999 میں ترکیہ کی اسپیشل فورسز کے ہاتھوں کینیا سے گرفتار ہوئے تھے، دہائیوں سے ترک حکومت کے خلاف جاری کرد بغاوت کی قیادت کر رہے تھے اور کالعدم پی کے کے کے سربراہ کے طور پر اپنی شناخت رکھتے ہیں۔

حالیہ ملاقات کے دوران کرد حامی ڈی ای ایم پارٹی کے دو ارکان پارلیمنٹ نے اوکلان سے جیل میں ملاقات کی، جس کے بعد یہ خبر سامنے آئی کہ اوکلان اپنے جنگجوؤں کو ہتھیار ڈالنے کے لیے رضامند کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ عبداللہ اوکلان 25 سال سے امرالی جزیرے کی جیل میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔ ان کا یہ اشارہ ترک حکومت اور کرد تنظیموں کے درمیان ممکنہ امن مذاکرات کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں