حال ہی میں ایک شاندار فلکیاتی تصویر نے پہلی بار ہمارے نظام شمسی کے ساتوں پڑوسی سیاروں کو ایک ہی قطار میں قید کرلیا، جو فلکیاتی دنیا میں ایک نادر نظارہ قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ غیر معمولی تصویر ماہر فلکیاتی فوٹوگرافر جوش ڈوری نے کھینچی، جس میں مریخ، مشتری، یورینس، زحل، زہرہ، نیپچون اور عطارد کو ایک منفرد سیاروی صف بندی کی وجہ سے ایک ہی لائن میں دیکھا جا سکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق، زمین سے نظر آنے والی اس نوعیت کی سیاروی ترتیب 1982 کے بعد پہلی بار دیکھنے میں آئی ہے۔ اس سے قبل، ناسا کے وائجر 1 نے خلا سے ایسی تصویر لی تھی جس میں نظام شمسی کے تمام سیارے ایک ساتھ قید کیے گئے تھے۔ جدید ٹیکنالوجی اور زمینی فلکیاتی کیمروں میں ہونے والی پیش رفت کے باعث اب سائنسدان اور فلکیاتی فوٹوگرافرز اس نایاب مظہر کو زمین سے بھی عکس بند کرنے کے قابل ہو چکے ہیں۔