سائبر کرائمز ماہرین کا عوام کو فری وی پی این استعمال نہ کرنےکا مشورہ

سائبر کرائم ماہرین اور سوشل میڈیا ایکسپرٹس نے عوام کو فری وی پی این کے استعمال نہ کرنے کا مشورہ دے دیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ کے استعمال کو محفوظ سمجھتے ہوئے اگرچہ لوگ وی پی این استعمال کرتے ہیں لیکن وہ مفت وی پی این کے چکروں میں اکثر اپنا ڈیٹا بھی کمپنیز کو دے بیٹھتے ہیں ۔ اسی  لیے سائبر کرائم ماہرین اور سوشل میڈیا ایکسپرٹس نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کسی صورت فری وی پی این استعمال نہ کریں ۔

ایف آئی اے سائبر کرائم حکام کے مطابق فری وی پی این میں اکثر ڈیٹا چوری کے چانسز زیادہ ہوتے ہیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائمز وقاص سعید کہتے ہیں ، جرائم پیشہ افراد کا یہ خیال ہے کہ وہ وی پی این کے استعمال سے بچ جائیں گے لیکن وی پی این کمپنیز بھی ایف آئی اے کو ریکارڈ دے دیتی ہیں ، جس سے پتہ چل جاتا ہے کہ کون سی ڈیوائس لگائی گئی ہے۔وقاص سعید کا مزید کہنا تھا ، کچھ کیسز میں ہم نے لوگوں کو ٹریس بھی کیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا ، فری وی پی این کا مثبت استعمال بھی ہے اور منفی بھی ہے۔ مفت وی پی این کے استعمال سے صارف کا ڈیٹا کمپرومائز ہوتا ہے اور وی پی این کمپنز صارفین سے ڈیٹا تک رسائی بھی مانگتی ہیں۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں