ازبکستان اور روس کے درمیان دفاعی معاہدہ

ازبکستان اور روس نے دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پانچ سالہ عسکری شراکت داری کا معاہدہ کیا ہے۔ دونوں ممالک کی وزارت دفاع نے 2025 کے لیے تعاون کا منصوبہ اور 2026 سے 2030 تک کے لیے عسکری شعبے میں اسٹریٹجک شراکت داری پروگرام پر دستخط کیے۔

یہ معاہدہ روس کے وزیر دفاع اینڈری بیلوسوف کے ازبکستان کے سرکاری دورے کے دوران طے پایا۔

دونوں ممالک کے درمیان 2025 کے لیے تیار کردہ تعاون کے منصوبے میں 50 مشترکہ سرگرمیوں کا انعقاد شامل ہے۔ ان سرگرمیوں میں دونوں ممالک کی افواج کے تمام شعبہ جات سے متعلق منصوبے شامل کیے گئے ہیں، جن کا مقصد عسکری تعلقات کو مضبوط بنانا اور مختلف آپریشنز میں ہم آہنگی پیدا کرنا ہے۔

اس معاہدے سے نہ صرف دونوں ممالک کے دفاعی تعلقات کو فروغ ملے گا بلکہ خطے میں استحکام اور سیکیورٹی کے لیے مشترکہ کوششوں میں بھی تیزی آئے گی۔ یہ شراکت داری ازبکستان اور روس کے درمیان قریبی تعلقات کی عکاسی کرتی ہے اور آئندہ سالوں میں دفاعی شعبے میں مزید ترقی کے امکانات کو روشن کرتی ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں