وفاقی عدالت نے ٹرمپ کا پہلا حکمنامہ معطل کر دیا

امریکی وفاقی جج نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پیدائشی شہریت کے حق کو ختم کرنے کے صدارتی حکم کو عارضی طور پر معطل کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق، صرف 25 منٹ کی سماعت کے دوران جج نے حکومت کے وکیل سے سوال کیا کہ جب اس حکمنامے کا مسودہ تیار ہو رہا تھا تو قانونی ماہرین کہاں تھے؟ جج نے کہا کہ اس حکم کی آئینی حیثیت کا دفاع کرنے کا دعویٰ سمجھ سے باہر ہے۔

امریکی آئین کی چودہویں ترمیم کے تحت امریکا میں پیدا ہونے والے ہر بچے کو شہریت کا حق حاصل ہوتا ہے۔ جج نے اس حکم کو مکمل طور پر آئین کے منافی قرار دیتے ہوئے اسے مزید 14 دن کے لیے معطل کر دیا۔

یاد رہے کہ صدر ٹرمپ نے عہدہ سنبھالنے کے بعد پیدائشی شہریت کے حق کو ختم کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے خلاف 18 امریکی ریاستوں نے عدالت میں مقدمہ دائر کیا۔ ایریزونا، الینوائے، اوریگن، اور واشنگٹن سمیت کئی ریاستوں نے اس اقدام کو عدالت میں چیلنج کیا تھا۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں