سستی بجلی کا خواب چکنا چور، آئی ایم ایف نے حکومتی تجویز مسترد کر دی

وفاقی حکومت کی عوام کو سستی بجلی فراہم کرنے کی امیدوں پر پانی پھر گیا، آئی ایم ایف نے بجلی کے بلوں میں سیلز ٹیکس میں کمی کی حکومتی تجویز کو مسترد کر دیا۔ حکومت نے سیلز ٹیکس میں کمی کے لیے عالمی مالیاتی فنڈ سے مشاورت کی تھی، مگر آئی ایم ایف کا مؤقف ہے کہ قرض پروگرام کے تحت نئے ٹیکسز کی چھوٹ ممکن نہیں، کیونکہ اس سے ٹیکس اہداف پورے نہیں ہو سکیں گے۔

یاد رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی 10 روپے فی یونٹ سستی کرنے کی اطلاعات تھیں، جس پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کیے جائیں گے۔ گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ ٹیکس سلیبس کاروبار اور سرمایہ کاری کی راہ میں رکاوٹ ہیں، مگر آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدے پورے کرنا ضروری ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وقت آنے پر آئی ایم ایف سے نجات حاصل کی جائے گی۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں