امریکا کا نیا وزیر خارجہ سینیٹر مارکو روبیو کے بننے کے امکانات

امریکی میڈیا کے مطابق امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سینیٹر مارکو روبیو کو وزیر خارجہ بنانے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے، جس سے روبیو کی بطور وزیر خارجہ تقرری کے امکانات مزید مضبوط ہوگئے ہیں۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے سینیٹر روبیو کے نام پر غور کے بعد حتمی منظوری دے دی ہے، جب کہ قومی سلامتی کے عہدے کے لیے مائیکل والز کے نام کی تجویز بھی سامنے آئی ہے۔ مائیکل والز کو قومی سلامتی کے مشیر کی حیثیت میں تقرر کیے جانے کی توقع کی جا رہی ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ حالیہ صدارتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار کملا ہیرس کو شکست دی، اور اب وہ امریکا کے اگلے صدر کی حیثیت سے جنوری میں حلف اٹھائیں گے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں