‘ناسا چاند مشن’ کے لیے کامیاب کاؤنٹ ڈاؤن شروع، 50 سال بعد انسان چاند کی طرف پرواز کرے گا

کئی ماہ پر مشتمل مسائل کے بعد ناسا نے منگل کو بغیر کسی رکاوٹ کے کاؤنٹ ڈاؤن مکمل کیا، جس کے بعد خلا باز 50 سال بعد چاند کی طرف پہلا سفر کر سکے گا۔

حکام کے مطابق چاند کی راکٹ پیڈ اچھی حالت میں ہے اور موسم بھی سازگار لگ رہا ہے۔ ماہرین نے کہا ہے کہ اسی فیصد امکانات ہیں کہ روانگی کے وقت موسم ٹھیک رہے گا۔

مشن کے سینئر ٹیسٹ ڈائریکٹر جیف سپالڈنگ نے کہا ہے کہ ہر کوئی بہت پرجوش ہے اور اس مشن کی اہمیت کو سمجھتا ہے۔

آرٹیمس دو مشن کے لیے نامزد چار خلا باز 1962کے اپالو 17 کے بعد چاند کی سیر کرنے والے پہلے افراد بنیں گے۔ تفصیلات کے مطابق یہ مشن چاند پر اترنے کے بجائے صرف اس کے گرد گردش کرے گا۔

مغربی میڈیا کے مطابق ناسا کے لیے آرٹیمس 2 کا آغاز کئی مشکلات کے بعد ممکن ہوا ہے۔ ہائیڈروجن ایندھن کے رساؤ کی وجہ سے پرواز فروری سے مارچ میں موخر ہوئی، اور ہیلیم لائنز کے بند ہونے کی وجہ سے اسے اپریل تک ملتوی کیا گیا۔ پچھلے پچاس سال میں یہ چاند کا پہلا مشن ہے جس میں تین امریکی اور ایک کینیڈین خلا باز حصہ لیں گے۔

اب تمام مسائل حل ہونے کے بعد ٹیم نے اعلان کیا ہے کہ بدھ کی صبح راکٹ میں ایندھن بھرا جائے گا اور شام کو مشن روانہ کیا جائے گا۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں