بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کا بچوں کے ساتھ پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار

بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ وہ ایک دن اپنے بچوں کے ساتھ پشاور آئیں گے۔

یہ بیان پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما اور سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کی ایک پرانی ویڈیو میں سامنے آیا، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ ویڈیو میں حنا ربانی کھر شاہ رخ خان کو پاکستان آنے کی دعوت دے رہی ہیں۔

شاہ رخ خان نے ویڈیو میں بتایا کہ ان کا خاندان پشاور سے تعلق رکھتا ہے اور وہ اپنے بچوں کو اپنا آبائی علاقہ دکھانا چاہتے ہیں۔ اداکار نے کہا کہ ان کے والد نے انہیں 15 سال کی عمر میں پشاور لے گئے تھے اور اگلے سال بھی وہاں گئے، جس کے بعد ان کے والد کا انتقال ہو گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اپنے والد کے ساتھ گزارا ہوا وقت ان کے لیے سب سے خوبصورت یادوں میں شامل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ لاہور اور کراچی سمیت پاکستان کے دیگر شہروں کا بھی سفر کر چکے ہیں، لیکن پشاور اور سوات میں گزارے گئے لمحات ان کے لیے خاص اہمیت رکھتے ہیں۔

شاہ رخ خان چاہتے ہیں کہ ایک دن وہ اپنے بچوں کو بھی یہ یادگار تجربہ دکھا سکیں تاکہ وہ بھی اپنے آبائی علاقے کی خوبصورتی اور ثقافت کو محسوس کر سکیں۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں