‘ملوث عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا’، خیبر پختونخواہ کے ضلع کرک میں پولیس گاڑی پر حملے میں پانچ اہلکار شہید

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کرک کے مقام گرگری میں عسکریت پسندوں نے پولیس کی پٹرولنگ گاڑی کو نشانہ بنایا ہے، جس کے نتیجے میں پانچ اہلکار جاں بحق ہو گئے ہیں۔

پولیس نمائندے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او سمیت پولیس کی کثیر تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے حملہ آوروں کا پیچھا کیا جا رہا ہے اور پورے علاقے میں تلاشی کی کارروائی بھی شروع کر دی گئی ہے۔

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے پولیس وین پر ہونے والے اس حملے کو انتہائی دلخراش قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔

وزیراعلیٰ نے عزم ظاہر کیا ہے کہ اس کارروائی کے ذمہ داروں کو قانون کی گرفت میں لا کر عبرتناک انجام تک پہنچایا جائے گا۔ سہیل آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ امن و سلامتی کی صورتحال برقرار رکھنا حکومت کا بنیادی مقصد ہے اور صوبائی انتظامیہ ہر قدم پر پولیس فورس کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں