چھوٹے بچوں کا جلد اسمارٹ فون استعمال صحت کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے،تحقیق

ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ نو سے بارہ سال کی عمر کے بچوں کے پاس اسمارٹ فون ہونا اور اسے باقاعدگی سے استعمال کرنا ان کی جسمانی اور ذہنی صحت کے لیے مسائل پیدا کر سکتا ہے۔

تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو بچے بارہ سال کی عمر تک اسمارٹ فون رکھتے ہیں، اُن میں موٹاپے، خراب نیند اور ڈپریشن کے امکانات دیگر بچوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہوتے ہیں۔

یونیورسٹی آف پینسلوینیا کی تحقیق ٹیم نے دس ہزار سے زیادہ بچوں کا جائزہ لیا۔ ان بچوں میں کچھ کے پاس اسمارٹ فون تھا اور کچھ کے پاس نہیں۔ تحقیق کے نتائج کے مطابق، جو بچے جلد اسمارٹ فون کے مالک بن گئے، اُن میں ڈپریشن کا خطرہ 31 فیصد زیادہ، موٹاپے کے امکانات 40 فیصد زیادہ اور ناکافی نیند کے امکانات 62 فیصد زیادہ پائے گئے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جتنا جلد بچہ اسمارٹ فون استعمال کرنا شروع کرتا ہے، اُس کے صحت پر منفی اثرات اتنے ہی زیادہ ہوتے ہیں۔ اس لیے والدین اور اسکولوں کو چاہیے کہ بچوں کی اسمارٹ فون کے استعمال پر قابو رکھیں اور انہیں صحت مند عادات اپنانے کی ترغیب دیں۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں