تاشقند میں چوتھی عالمی کانفرنس برائے تخلیقی معیشت ،  75 ممالک کی شرکت

تاشقند میں چوتھی عالمی کانفرنس برائے تخلیقی معیشت کاانعقاد ہوا۔ یہ کانفرنس ازبکستان آرٹ اینڈ کلچر ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن نے انڈونیشیا کے شراکت داروں، اقوام متحدہ کے تجارتی ترقیاتی کانفرنس اور عالمی ادارہ برائے دانشورانہ املاک کے تعاون سے منعقد کی۔افتتاحی تقریب میں وزیر اعظم ازبکستان عبدللہ عریپوف اور صدر کی معاونہ سعیدہ مرزا  ئیو ف نے شرکت کی۔ کانفرنس میں 75 ممالک سے 2000 سے زائد نمائندے تخلیقی صنعتوں کے کردار اور ٹیکنالوجی کے تیز رفتار ترقی کے معاشی و سماجی مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔تقریب میں وزارتی اجلاس، تخلیقی صنعتوں کی نمائش، ورکشاپس اور عملی کلاسز بھی شامل ہوں گی، جبکہ تاشقند کے سینٹر فار کانٹیمپریری آرٹ میں نئے آرٹ ریزیڈنسز کے افتتاح کی توقع ہے۔ اس کانفرنس کا آغاز 2018 میں انڈونیشیا میں ہوا، جس کا مقصد پائیدار اقتصادی ترقی اور وسائل پر مبنی معیشت سے علم پر مبنی معیشت کی جانب منتقلی کو فروغ دینا ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں