نیشنل گارڈز پر قاتلانہ حملے کے بعد امریکا کا افغان شہریوں کی امیگریشن درخواستیں معطل کرنے کا اعلان

امریکا کی شہریت اور امیگریشن سروسز ایکس پر جاری اپنے بیان میں اعلان کیا ہے کہ سکیورٹی اور جانچ کے پروٹوکولز کے مکمل جائزے تک افغان شہریوں کی امیگریشن کی تمام درخواستوں پر کارروائی عارضی طور پر روک دی جا رہی ہے۔ اپنے ملک اور امریکی عوام کی حفاظت ہی ہمارا اولین مشن ہے۔

یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ کے واقعے میں نیشنل گارڈ کے دو اہلکار شدید زخمی ہوئے۔ امریکی حکام کے مطابق، حملے میں ملوث مبینہ شخص افغان شہری تھا جو ستمبر 2021 میں امریکا میں داخل ہوا تھا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس واقعے کو دہشت گردی کی کارروائی قرار دیا۔

واقعے کے بعد خطاب میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مشتبہ حملہ آور سابق صدر بائیڈن کے منظور کردہ ایک قانون کے تحت افغانستان سے آیا تھا اور اب بائیڈن انتظامیہ کے دور میں افغانستان سے امریکہ پہنچنے والے تمام افراد کی دوبارہ جانچ پڑتال کی جائے گی۔ امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ ایسے تمام غیر ملکیوں کو ملک سے نکالنے کے لیے ہر ضروری قدم اٹھایا جانا چاہیے جن کا امریکا سے کوئی تعلق نہیں یا جن سے ملک کو فائدہ نہیں پہنچتا۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں