پاکستان کی وفاقی وزارت داخلہ کے ایڈیشنل سیکریٹری سلمان چوہدری نے سینیٹ کمیٹی کو آگاہ کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اس وقت پاکستانی شہریوں کو ویزے جاری نہیں کر رہا۔
سلمان چوہدری نے سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق کے اجلاس کے دوران بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان گہرے سفارتی، اقتصادی اور ثقافتی روابط کے باوجود یو اے ای پاکستانیوں کو ویزے جاری نہیں کر رہا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور یو اے ای پاکستانی پاسپورٹ پر پابندی عائد کرنے کے قریب تھے لیکن آخری مرحلے میں ایسا نہیں کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر پابندی لگا دی گئی تو اسے ختم کرانا انتہائی مشکل ہو جائے گا۔
وزارت داخلہ کے نمائندے نے مزید بتایا کہ اس وقت یو اے ای صرف نیلے پاسپورٹ اور ڈپلومیٹک پاسپورٹ رکھنے والے افراد کو ہی ویزے فراہم کر رہا ہے۔