پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے 806 دن بعد آخرکار سنچری اسکور کر لی اور اپنی شاندار بیٹنگ کی بدولت پاکستان کو میچ کے ساتھ ساتھ پوری سیریز میں بھی فتح دلائی۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں بابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف 119 گیندوں پر 102 رنز کی لاجواب اننگز کھیلی، اور اسی اننگز کے ساتھ انہوں نے لیجنڈری اوپنر سعید انور کے ون ڈے کرکٹ میں 20 سنچریاں بنانے کا ریکارڈ بھی برابر کر لیا۔
سری لنکا کے خلاف اس سنچری کے بعد بابر اعظم کی تینوں فارمیٹس میں مجموعی سنچریوں کی تعداد بڑھ کر 23 ہو گئی ہے۔
اس سے قبل بابر اعظم نے آخری سنچری ایشیا کپ 2023 میں نیپال کے خلاف بنائی تھی، جس کے بعد ان کی ناکام کارکردگی پر مسلسل تنقید جاری تھی۔
یاد رہے کہ دوسرے ون ڈے میں پاکستان نے بابر اعظم کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت سری لنکا کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 0-2 سے اپنے نام کر لی۔
راولپنڈی میں ہونے والے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کا 289 رنز کا ہدف صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر 10 گیندیں پہلے ہی مکمل کر لیا