ماہرین صحت کے مطابق پالتو جانوروں کو اپنے بستر یا کمرے میں سونے کی اجازت دینا صحت کے لیے مختلف مسائل پیدا کر سکتا ہے۔ اگرچہ بہت سے لوگ اپنے پالتو جانوروں سے محبت کی وجہ سے انہیں اپنے قریب رکھتے ہیں، لیکن یہ عادت کئی سائنسی اور طبی خطرات کو جنم دے سکتی ہے۔
تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ پالتو جانوروں کے جسم پر مختلف بیکٹیریا، جراثیم اور مائیکرو آرگنزم موجود ہوتے ہیں، جو انسانوں میں مختلف بیماریوں کا سبب بن سکتے ہیں۔ ان میں فلی (flea) یا ٹک کے ذریعے پھیلنے والی بیماریاں خاص طور پر خطرناک سمجھی جاتی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پالتو جانوروں کے بال، کھال یا ان سے اٹھنے والی بدبو بعض افراد میں الرجی، دمہ اور سانس کی تکالیف بڑھا سکتی ہے۔ ایسے لوگ جو پہلے ہی سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہوں، ان کے لیے پالتو جانوروں کے قریب سونا مزید نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔