امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ حماس کو یرغمال بنائے گئے لوگوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ یہ عمل غیر انسانی ہے اور اسے فوراً بند ہونا چاہیے۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ قطر امریکا کا اتحادی ہے اور اسرائیل قطر پر دوبارہ حملہ نہیں کرے گا۔ ان کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔
ٹرمپ نے بتایا کہ آج صبح ان کے حکم پر امریکی فوج نے وینزویلا میں ایک اور فضائی حملہ کیا۔ اس کارروائی میں تین دہشت گرد مارے گئے، جو امریکا میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس حملے میں کسی امریکی فوجی کو نقصان نہیں پہنچا۔
اپنے بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ چین کے ساتھ ٹک ٹاک پر ہونے والے مذاکرات میں کچھ پیش رفت ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کے ذریعے نوجوانوں کے ذہن تبدیل کیے جا رہے ہیں، جو ایک خطرناک رجحان ہے۔
انہوں نے الزام لگایا کہ چارلی کرک کے قاتل کا ذہن بائیں بازو کے شدت پسندوں نے بدلا۔ اسی خطرے کے پیش نظر صدر ٹرمپ نے اعلان کیا کہ شکاگو اور نیو اورلینز میں نیشنل گارڈز تعینات کیے جائیں گے تاکہ امن و امان قائم رکھا جا سکے۔