خطے کو مزید بد امنی سے بچائیں، چین کی ایران اوراسرائیل سے اپیل

چین نے ایک بار پھر ایران اور اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ، وہ فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کے مؤثر اقدامات کریں۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان، گو جیاکن نے پیر کے روز ایک بیان میں کہاکہ،ہم تمام متعلقہ فریقین پر زور دیتے ہیں کہ، وہ فوری طور پر ایسے اقدامات کریں جو کشیدگی میں کمی لائیں، خطے کو مزید عدم استحکام سے محفوظ رکھیں، اور مسائل کے حل کے لیے مذاکرات و بات چیت کے صحیح اور تعمیری راستے پر واپس آئیں۔

یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایک روز قبل، اتوار کو بھی چین کے ایک اور ترجمان نے واضح کیا تھا کہ، بیجنگ اس کشیدہ صورت حال میں تناؤ کو کم کرنے کے لیے تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں