دوران حج ازبکستان کے آٹھ عازمین انتقال کرگئے

حج 2025 کے دوران سعودی عرب میں ازبکستان کے آٹھ عازمینِ حج انتقال کر گئے۔ ازبک وزارتِ خارجہ کے تحت کام کرنے والی نیوز ایجنسی دنیا کی رپورٹ کے مطابق چار افراد دائمی بیماریوں کے باعث جانبر نہ ہو سکے، جبکہ باقی چار ایسے افراد تھے جو غیر قانونی طور پر سعودی عرب پہنچے تھے اور بروقت طبی امداد نہ ملنے کے باعث وفات پا گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس سال ازبکستان کے 15 ہزار سے زائد شہریوں نے فریضہ حج ادا کیا۔ ان عازمین کی سعودی عرب آمد 13 سے 30 مئی کے دوران ہوئی، جب کہ واپسی کے لیے 12 سے 29 جون تک روزانہ جدہ سے پروازیں روانہ ہوئیں۔

حج کے دوران شدید گرمی کے باعث ان مریض عازمین کی حالت مزید بگڑ گئی۔ اگرچہ طبی احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی تھیں، لیکن موسم کی شدت نے حالات کو مزید پیچیدہ بنا دیا۔

رپورٹ کے مطابق حج کے دوران 40 سے زائد ازبک شہری اپنے سفری یا شناختی دستاویزات گم کر بیٹھے۔ ان کے لیے ازبک قونصل خانہ ہنگامی سفری سرٹیفکیٹس جاری کر رہا ہے تاکہ وہ وطن واپس جا سکیں۔

ازبک قونصل خانہ جدہ میں ان تمام شہریوں کو قونصلر اور قانونی معاونت فراہم کر رہا ہے جو حج کے دوران کسی بھی طرح کی مشکلات کا شکار ہوئے۔حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ ایسے افسوسناک واقعات سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ شہری صرف قانونی ذرائع سے سفر کریں اور سفری و طبی احتیاطی تدابیر کا بھرپور خیال رکھیں۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں