ایران-اسرائیل کشیدگی میں 606 ایرانی شہری ہلاک ہوئے، ایرانی وزیر صحت

ایران کے وزیر صحت محمد رضا ظفرغانی نے کہا ہے کہ، 13 جون سے جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک 606 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جب کہ پانچ ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں مختلف طبی مراکز میں امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

وزیر صحت کے مطابق، ایران کو گزشتہ 24 گھنٹوں میں انتہائی شدید نوعیت کے حملوں کا سامنا کرنا پڑا، جن میں 107 افراد جاں بحق ہوئے۔

ایرانی وزیر صحت کے بیان کے مطابق، یہ حملے انسانی جانوں کے حوالے سے نہایت سنگین نتائج کے حامل ہیں، اور زخمیوں کی بڑی تعداد کے باعث طبی سہولیات پر بھی شدید دباؤ ہے۔ انہوں نے کہا کہ، طبی عملہ دن رات زخمیوں کی دیکھ بھال میں مصروف ہے۔

ایران میں انسانی حقوق پر نظر رکھنے والے ایک گروپ ’ایران میں انسانی حقوق کے کارکن‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ، ہلاک شدگان کی اصل تعداد سرکاری اعداد و شمار سے تقریبا دو گنا زیادہ ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں