چوتھا ایشز ٹیسٹ: انگلینڈ کی بیٹنگ ناکام، آسٹریلیا کو 42 رنز کی برتری

چوتھے ایشز ٹیسٹ کے پہلے دن میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے میں آیا جہاں دونوں ٹیموں کی بیٹنگ مشکلات کا شکار رہی۔ آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں 152 رنز بنائے، جس کے جواب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم صرف 110 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

انگلینڈ کی جانب سے فاسٹ بولر جوش ٹنگ نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پانچ کھلاڑیوں کو 45 رنز دے کر آؤٹ کیا، جس کی بدولت آسٹریلوی بیٹنگ لائن زیادہ بڑا اسکور نہ بنا سکی۔ تاہم آخری لمحات میں آسٹریلیا نے اپنی آخری تین وکٹیں بغیر کوئی رن بنائے گنوا دیں۔

انگلینڈ کی بیٹنگ مکمل طور پر ناکام رہی اور آسٹریلوی بولرز کے سامنے کوئی بھی بلے باز دیر تک وکٹ پر نہ ٹھہر سکا۔ مائیکل نیسر نے چار وکٹیں حاصل کر کے انگلینڈ کی بیٹنگ کو شدید دباؤ میں رکھا، جس کے باعث ٹیم 29.5 اوورز میں ہی آؤٹ ہو گئی۔

پہلے دن مجموعی طور پر بیس وکٹیں گریں، جو پچ کی مشکل صورتحال کو ظاہر کرتا ہے۔ میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں 94 ہزار سے زائد شائقین موجود تھے، جو میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں ایک دن میں آنے والے تماشائیوں کا نیا ریکارڈ ہے۔

واضح رہے کہ پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو پہلے ہی 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، جب کہ یہ چوتھا ٹیسٹ سیریز کے نتیجے کے لیے بھی اہم سمجھا جا رہا ہے

Author

اپنا تبصرہ لکھیں