پاکستان میں 26ویں آئینی ترمیم دو تہائی اکثریت سے منظور

پاکستان میں 26ویں آئینی ترمیم، سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی میں بھی 2 تہائی اکثریت سے منظور. سینیٹ میں 65 ارکان نے ترمیم کے حق میں ووٹ ڈالے جبکہ قومی اسمبلی میں 225 ارکانِ اسمبلی نے ترمیم کے حق میں ووٹ ڈالے. ترمیم کے مطابق سپریم کورٹ کے ججز کا تقرر جوڈیشل کمیشن کرے گا، چیف جسٹس کی سربراہی میں کمیشن میں 4 سینیئر ترین ججز، وفاقی وزیر قانون، اٹارنی جنرل اور پاکستان بار کونسل کا نامزد کردہ وکیل کمیشن کا حصہ ہوگا.

Author

اپنا تبصرہ لکھیں