10 سالہ کرش اروڑہ نے ذہانت میں آئن اسٹائن کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

دنیا کے ذہین ترین افراد میں شامل کیے جانے والے 10 سالہ برٹش انڈین بچہ کرش اروڑہ نے اپنی غیرمعمولی ذہانت سے سائنسدان البرٹ آئن اسٹائن اور اسٹیفن ہاکنگ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

کرش کا آئی کیو 162 ریکارڈ کیا گیا، جو مینسا کے ٹیسٹ میں عالمی سطح پر سب سے ذہین ایک فیصد افراد کی فہرست میں شامل ہونے کے لیے کافی ہے۔ کرش کو آئندہ سال برطانیہ کے معتبر ترین تعلیمی اداروں میں سے ایک، کوئین الزبتھ گرامر اسکول میں داخلہ ملنے والا ہے۔

کرش کے والدین، جو پیشے سے انجینئر ہیں، نے بتایا کہ ان کے بیٹے کی ذہانت کے آثار چار سال کی عمر میں ہی ظاہر ہونا شروع ہوگئے تھے۔ کرش نے آٹھ سال کی عمر میں ایک ہی دن میں پورے سال کا نصاب مکمل کر لیا تھا اور ریاضی کے ساتھ میوزک میں بھی گہری دلچسپی رکھتا ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں